حیدرآباد(تلنگانہ): ساؤتھ زون میں واقع مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آج ٹوئٹر انتظامیہ نے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی پر مغل پورہ پولیس اسٹیشن کا آفیشل اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک قبل مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کی جانب کی لوگوں کو گالی گلوچ اور انتہائی بد تمیزی سے پیش آنے پر وہاں موجود لوگوں نے کیمرے میں قید کرلیا اور ٹوئٹر پر مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے آفیشل پیج کو ٹیاگ کرنا چاہتے تھے لیکن وہاں انہیں پتہ چلا کہ ٹوئٹر حکام نے اس پولیس اسٹیشن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔