مقامی پولیس کو پولنگ مراکز پر متعین نہ کیا جائے

,

   

سیاسی سرگرمیوں پر خصوصی نظر اور فلمبندی کی جائے : چیف الیکٹورل آفیسرکی ہدایات
حیدرآباد ۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ میں 30 نومبر کو رائے دہی کے دن پولنگ مراکز کے پاس مقامی پولیس کو متعین نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کی ہدایتوں پر اسٹیٹ الیکشن کمیشن سختی سے عمل کررہا ہے۔ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج مختلف محکموں کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرکے انتخابی تیاریوں، عملہ کی تربیت، غیرقانونی منتقل ہونے والی رقم اور دیگر اشیاء کی ضبطی اور دیگر امور کا جائزہ لینے ایک اجلاس طلب کیا جس میں کمرشیل ٹیکس، محکمہ اکسائز اور پولیس کے نوڈل آفیسر نے شرکت کی۔ انتخابی ڈیوٹی پر مامور عہدیداروں کیلئے مشورے بھی دیئے۔ انتخابی تیاریوں اور انتظامات کے تعلق سے تفصیلات حاصل کی۔ سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں ‘ امیدواروں کے پروگرامس کی ویڈیوگرافی کرنے اور عملہ کو خصوصی تربیت دینے کی ہدایت دی۔ عہدیداروں کو احکامات جاری کئے گئے کہ موبائل سے فلمبندی کی بجائے کیمروں سے ویڈیوگرفافی کا انتظام کیا جائے ۔ اس کے علاوہ پولنگ کے دن کوئی ٹیلیویژن چینل میں غلط نیوز نشر ہونے پر نوڈل آفیسر فوری توجہ دیں اور نیوز چینل سے رابطہ پیدا کریں اور حقائق پر مبنی نیوز نشر کرانے میں اہم رول ادا کریں۔ن