ملائشیا میں 2 کروڑ ڈالر مالیت کے جانوروں کے اعضاء ضبط

   

کوالالمپور: ملائیشیا کے کسٹم حکام نے جانوروں کے بہت سے غیر قانونی اعضاء کے ساتھ ہی تقریبا ًچھ میٹرک ٹن ہاتھی کے دانت اور ایک کنٹل پینگولین کے خول پر مشتمل ایک بڑی کھیپ کا پردہ فاش کیا ہے۔ملائیشیا میں حکام نے ایک اندازے کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے افریقی ہاتھیوں کے دانت، پینگولین (فلس دار مور خور) کے خول اور جانوروں کے دوسرے بہت سے غیر قانونی اعضا ضبط کیے ہیں، جو برآمد کرنے والی ایک کھیپ کا حصہ تھے۔اس کھیپ میں تقریبا ًچھ کوئنٹل ہاتھی کے دانت، 100 کلو پینگولین کے خول، 25 کلو گینڈے کے سینگ اور اس کے علاوہ مزید تقریبا تین کوئنٹل دیگر جانوروں کی کھوپڑیاں، ہڈیاں اور سینگ وغیرہ شامل ہیں۔