ملائشیا کو جنگ عظیم دوم کے ملبہ کو لوٹنے کا شبہچینی بحر ی جہاز کی تلاشی

   

کوالالمپور : ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ نے منگل کو کہا کہ حکام دوسری جنگ عظیم کے دو برطانوی جہازوں کو لوٹنے کے شبہ میں قبضہ میں لیے گئے چینی بحری جہاز کے عملے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ یہ بحری جہاز 19 مئی کو قبضہ میں لیا گیا تھا۔جوہور ریاست میں ملائیشیا کی میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے سربراہ نور الحزام زکریا نے بتایا کہ چینی رجسٹرڈ بحری جہاز پر سوار ہونے پر افسروں نے نہ پھٹنے والے توپ کے گولوں کے خول دریافت کیے۔ اس بحری جہاز ہفتے کے آخر میں غیر قانونی لنگر انداز ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔نور الحزام نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہماری تفتیش اب اس طرف ہے کہ توپ کے یہ گولے کہاں سے آئے۔ مختلف ایجنسیوں کے افسران اب اس بڑے بحری جہاز کی تلاشی لے رہے ہیں۔نورالحزام نے بتایا کہ فوزو شہر سے آنے والے جہاز میں 32 افراد کا عملہ تھا جس میں 21 چینی شہری، 10 بنگلہ دیشی اور ایک ملائیشین شامل تھا۔ ان میں سے کچھ پوچھ گچھ کیلئے کوسٹ گارڈ کی تحویل میں ہیں۔