ملائکہ سے جدائی کے متعلق بھی کپور سے استفسار کیاگیا‘ اور ان کا جواب وہی تھا جو ہر معشوق سننا چاہتا ہے
ممبئی۔ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے مداحوں سے بات کرنے اور ان سے رابطے میں رہنے کے نئے طریقے ارجن کپور نے اختیار کئے ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ ہنگامہ نے کپورکے ساتھ ایک لائیو انٹرویو کیاتھا‘ جس میں ان کے مداحوں نے کپور سے ان کی پیشہ وارانہ اور ذاتی زندگی کے متعلق سوالات کئے تھے۔
جب ایک مداح نے گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ساتھ ان کی شادی کے پلان کے متعلق سوال کیاتو ارجن نے کہاکہ”جب میری شادی ہوجائے گی اس وقت میں آپ کو بتاؤں گا۔ فی الحال شادی کا کوئی پلان نہیں ہے“۔
ارجن نے مزید کہاکہ”ابھی شادی ہوگی بھی تو کیسے‘ اگر کرنی بھی ہوگی؟۔کوئی پلان نہیں ہے اور اس کے متعلق ابھی کچھ سونچا نہیں ہے‘ مگر جیسامیں ہمیشہ سے کہتاہوں‘ میں کچھ چھپاؤں گا نہیں“۔
ملائکہ سے جدائی کے متعلق بھی کپور سے استفسار کیاگیا‘ اور ان کا جواب وہی تھا جو ہر معشوق سننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ”میرے لئے یہ کہنا بہت مشکل ہوگا‘ کیونکہ جب کوئی کسی محبت کرتا ہے تو پوری شخصیت کے ساتھ محبت کرتا ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”اس کے ساتھ میں محسوس کرتاہوں کہ اس کو مجھ پر بہت بھروسہ ہے۔ میں آسان اور معمولی نہیں اس کے ساتھ‘ اور میں سمجھتاہوں اس کا صبر میرے ساتھ کافی معنی رکھتا ہے“۔
قبل ازیں پانی پت کے اداکار نے ملائکہ کی تیار کردہ تصویر جس میں وہ ریگستان میں ہیں شیئر کی تھی