ملازمین کی پنشن اسکیم 2014 برقرار : سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو ملازمین کی پنشن (ترمیمی) اسکیم۔ 2014ء کی صداقت کو برقرار رکھنے والا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس سدھانشو دھولیا نے ملازمین کی پنشن (ترمیمی) اسکیم 2014 کو برقرار رکھا، لیکن اسکیم کی کچھ دفعات کو ہٹا کر اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے (جو واضح سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھا سکے ) چار ماہ کے اضافی وقت کی مہلت دی۔کیرالا ہائی کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلوں کو چیلنج کرنے والی مرکزی حکومت اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی نظرثانی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ نے 6 دن تک سماعت کے بعد 11اگست کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔