لندن : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو دو مشہور ہالی ووڈ گلوکاروں میں سے ایک کے کنسرٹ کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا تو اْنہوں نے دونوں ہی گلوکاروں کے کنسرٹس کے ٹکٹس خریدنے کا ارادہ کرلیا۔ملالہ یوسف زئی سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ’اHپ مفت ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں جانا چاہیں گی یا بیونسے کے کنسرٹ کے لیے ٹکٹس خریدیں گی؟‘اْنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’میں نوبل انعام یافتہ ہوں اور میں دونوں کنسرٹس کے ٹکٹس کے حصول کے لیے مطالبہ کروں گی‘۔ملالہ یوسف زئی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر’دی سوئفٹ سوسائٹی‘ نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے اپنے مذکورہ انٹرویو کے بارے میں کیے گئے ایک ٹوئٹ کو شیئر کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں گلوکارہ کے ایک گانے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’میں کبھی نہیں چاہوں گا کہ ہمارے درمیان خون خرابہ ہو‘۔