ملٹی زون 2 پر ہائیکورٹ کا حکم التواء، ڈی ای اوز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے ٹیچرس تبادلوں کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے ملٹی زون 2 میں ترقیوں پر حکم التواء عائد کرنے کے بعد اس زون کے بجائے دوسرے زون میں تبادلوں کا عمل مکمل کرنے پر تیزی پیدا کردی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق اس زون کے حدود میں ٹیچرس کے تبادلوں ملٹی زون 1 کے ساتھ مکمل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے ڈی ای اوز کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ اسکول اسسٹنٹس کے تبادلوں کو شیڈول کے مطابق جوں کا توں برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تبادلوں اور ترقیوں کے معاملہ میں سیناریٹی فہرست پر ضلع رنگاریڈی کے چند ٹیچرس نے اعتراض کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے ملٹی زون 2 میں سوائے حیدرآباد کے ماباقی 12 اضلاع میں ضلع پرشید ٹیچرس کے ترقیوں کا عمل رک گیا ہے۔ حیدرآباد میں زیڈ پی اسکولس نہ ہونے کی وجہ سے صرف سرکاری اسکولس ہیں اور ساتھ ہی سیناریٹی فہرست پر کوئی اعتراضات بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اسکول اسسٹنٹس کو ہیڈماسٹر کے طور پر ترقی دینے کا عمل جاری ہے۔ 2217 ٹیچرس نے ہیڈماسٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے ویب آپشن کا اندراج کیا ہے۔ 1241 سے زیادہ ٹیچرس کو ہیڈ ماسٹر کے عہدہ پر ترقی حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ ویب آپشن کو آڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اتوار کو ترقی سے متعلق احکامات جاری ہوں گے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ تبادلہ اور ترقی پر 500 سے زائد کیسیس داخل کئے گئے ہیں۔ یہ تمام کیسیس سرویس سے متعلق ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کو روزانہ عدلیہ کے چکر کاٹنا پڑرہا ہے۔ن