ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کا تیسرا دن

   

لندن۔ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی پلاٹینم جوبلی کی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں بروز ہفتہ ایک عظیم الشان میوزیکل پرفارنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کوئین الزبتھ کی تاج پوشی کے ستر برس مکمل ہونے پر چار روزہ خصوصی تقریبات منائی جا رہی ہیں اور ان خوشیوں کے تیسرے دن بکنگھم پیلس کے باہر ایک کنسرٹ منعقد ہو گا جس میں بائیس ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ لاکھوں افراد اسے ٹی وی پر بھی دیکھیں گے۔ 96 سالہ الزبتھ دوم طویل ترین عرصہ تک اقتدار میں رہنے والی برطانوی شاہی حکمران ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔