لندن 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ملکہ برطانیہ کی 93ویں سالگرہ کے موقعے پر رنگوں کی روایتی پریڈ کا انعقاد، تقریب کے دوران شہزادی میگھن مرکز نگاہ بنی رہیں۔لندن ملکہ برطانیہ کی آفیشل سالگرہ کے موقعے پر رنگوں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے ملکہ کو سالگرہ کی مبارکباددی۔بکنگھم پیلس میں منعقد کی گئی اس تقریب میں ایک ہزار سپاہیوں نے حصہ لے کر ملکہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی دی۔درجنوں گھڑ سوار سپاہیوں کے حصار میں ملکہ کو بگھی میں سوار کر کے بکنگم پیلس لایا گیا جہاں ان کے شوہر،بچے اور شاہی خاندان کے دیگر افراد پہلے ہی سے ان کے منتظر تھے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی سالگرہ ہر سال 21 اپریل کو منائی جاتی ہے لیکن اس سلسلے میں شاہی تقریب کا انعقاد جون کے دوسرے ہفتے کو کیا جاتا ہے۔