نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار میں بتدریج اضافہ کے درمیان ایکٹو کیسز کی تعداد 58,215 تک پہنچ گئی ہے ، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں4578 کا اضافہ ہوا ہے ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 1521942 ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائے گئے ٹیکوں کی تعداد بھی شامل ہے ، جو کہ 195.67 کروڑ ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اس دوران کووڈ سے متاثرہ 7624 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔