ملک میں آنے والوں کے لئے درکارکویڈ19کی جانچ کو امریکہ نے کیابرخواست

,

   

مذکورہ اقدامات2021جنوری سے لاگو تھے
واشنگٹن۔ایک عہدیدار کے بموجب امریکہ نے عالمی ہوائی مسافرین کے لئے سفر سے قبل مقرر کویڈ19کی درکار جانچ کو برخواست کردے گا۔ اس لزوم کا اختتام جون12کے روز ہوگا۔ وائٹ ہاوز اسٹنٹ پریس سکریٹری کوین مونوز نے آج ٹوئٹر پر اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ ”مذکورہ ملک میں داخل ہونے والے ہوائی مسافرین کے لئے درکارکویڈ19کی جانچ کو امریکہ ختم کردے گا۔

سی ڈی سی حکومت سائنس کی بنیاد پر اور گردش کرنے والی مختلف حالتوں کے تناظر میں اس کی ضرورت کا جائزہ لے گا۔پی او ٹی یو ایس اس کے موثر ٹیکہ اور حساس علاج پر کام کریں“۔

https://twitter.com/KMunoz46/status/1535254999088906241?s=20&t=04N2YX2rRrtx2bdcKZ8byw

سی این این نے انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے خبر دی کہ مذکورہ سی ڈی سی اس پابندی کو ختم کررہا ہے جس کے خلاف ٹراویل انڈسٹری نے کئی مہینوں تک اس بات کا تعین کرنے کے بعد کہ ’سائنس اور ڈیٹا کی بنیاد پر یہ اب ضروری نہیں ہے‘ اس کی لابنگ کی تھی۔مذکورہ اقدامات2021جنوری سے لاگو تھے۔

اس اہلکار نے کہاکہ بائیڈن انتظامیہ تبدیلی کے ساتھ ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ائیر لائنس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘ لیکن یہ صنعت میں زیادہ تر لوگوں کے لئے خوش ائند اقدام ہوگا۔

سی این این کی رپورٹ ہے کہ ٹراویل صنعت کے عہدیدار پہلے ہی سے اس ضرورت کے خلاف حالیہ ہفتوں میں تنقید کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ سے اس کو ہٹانے کی مانگ کی ہے او راس کے لئے معیشت کے کمزو ر پڑنے کی دلیل پیش کی ہے‘ اس بات کا انکشاف ائیرلائنس فار امریکہ کے سربراہ نیک کالیو نے کیاہے جس کے گروپ نے حال ہی میں وائٹ ہاوز کے عہدیداروں سے ملاقات کی تھی۔ بائیڈن انتظامیہ نے ڈسمبر میں امریکہ جانے والے مسافرین پر سفری پابندیوں کا سخت کردیاتھا جو اومیکران کے تیزی کے ساتھ پھیلنے پر مشتمل تھا‘ امریکہ روانگی سے ایک دن قبل کویڈ19کی منفی جانچ کی رپورٹ درکار تھی