ملک میں بڑھتی مخالف مسلم تشدد کے خلاف دہلی نے کیا صدائے احتجاج بلند۔ تصویریں

,

   

مذکورہ احتجاجیوں نے نعرہ لگائے ”مودی شاہ تیرا نام‘ اسلام فوبیا“ اور ”اسلام فوبیا ڈاؤن ڈاؤن“۔
نئی دہلی۔ دہلی کے لوگوں او رطلبہ تنظیمیں نے ہفتہ کے روز جنتر منتر پر ایک امن ریالی منعقد کی اس کے بعد انسانی حقوق اور مختلف طلبہ تنظیموں نے ایک احتجاجی ریالی بھی نکالی۔ ریالی کی شروعات5بجے شام کو ہوئی ہے۔

ال انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسیشن (اے ائی ایس اے)کے کارکنوں اور کیمپس فرنٹ آف انڈیا(سی ایف ائی) مسلم اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اس احتجاج میں حصہ لیا ہے۔مذکورہ احتجاجیوں نے نعرہ لگائے ”مودی شاہ تیرا نام‘ اسلام فوبیا“ اور ”اسلام فوبیا ڈاؤن ڈاؤن“۔

انسانی حقوق کی جہدکار کویتا کرشنن نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا اور ملک بھر میں بڑھتے مخالف مسلم فسادات کے خلاف آواز بلند کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

حالیہ رام نومی جلوسوں کے دوران ملک کی کم ازکم اٹھ ریاستوں میں مخالف مسلم تشدد کے معاملات درج ہوئے ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ افطار کے وقت پر ختم کردیاگیا۔ کئی مظاہرین جو روزہ تھے احتجاج کے موقع پر ہی افطاربھی کیاہے۔