نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 181.89 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے چہارشنبہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 181 کروڑ 89 لاکھ 18 ہزار 234 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 778 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 23 ہزار 807 ہوگئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.26 فیصد تک پہنچ گئی ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو ہزار 542 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 73 ہزار 57 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 لاکھ 77 ہزار 218 ٹسٹ کیے گئے ہیں۔