ملک میں کورونا انفیکشن کے فعال کیسز کی تعداد تقریباً سات ہزار

   

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے ایکٹیو کیسز کی تعداد منگل کی صبح تک 6815 تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 68ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق، آج صبح 8 بجے تک انفیکشن کے 324 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے فعال کیسوں کی کل تعداد 6,815 ہو گئی ہے اور 7644 مریض اس بیماری کے انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس مدت کے دوران، قومی راجدھانی ، کیرالا اور جھارکھنڈ میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے ۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق کیرالا میں سب سے زیادہ کیس درج کیے گئے ہیں۔ ملک کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ جن میں سے کیرالا، دہلی، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں بھی کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔