ملک میں کویڈ 19کے فعال معاملات میں 20635تک کا اضافہ

,

   

نئے 40اموات بشمول 35کیرالا سے‘ دو دہلی سے اور گجرات‘ مہارشٹرا او راترپردیش سے ایک ایک شامل ہیں
نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت کے اتوار کے روز پیش کردہ تفصیلات کے بموجب کرونا وائرس کے ہندوستان میں 3451نئے معاملات کے اندراج کویڈ19کے جملہ معاملات 43102194تک پہنچ گئے ہیں وہیں فعال معاملات کی تعداد 20635ہوگئی ہے۔

صبح8بجے پیش کئے گئے تفصیلات کے مطابق 40نئے اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد524064تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات کاکہنا ہے کہ فعال معاملات کی شرح جملہ تعداد پر0.05فیصد ہے‘ وہیں کویڈ19کی قومی صحت یابی کی شرح98.74ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ 19 کے فعال معاملات میں 332کا اضافہ ہوا ہے۔

وزرات کے بموجب یومیہ مثبت شرح0.96اور ہفتہ واری شرح0.83فیصد ہے۔اس وباء سے جانبر نہ ہونے والوں کی جملہ تعداد4,25,57,495ہیں‘ وہیں اموات کی شرح1.22فیصد رہی ہے۔

قومی سطح پر کویڈ19ٹیکہ مہم کے تحت 190.20کروڑ خوارکیں پہنچائی جاچکی ہیں۔نئے 40اموات بشمول 35کیرالا سے‘ دو دہلی سے اور گجرات‘ مہارشٹرا او راترپردیش سے ایک ایک شامل ہیں۔ وزرات کا استدلال ہے کہ 70فیصد سے زائد اموات مختلف امراض کے سبب ہوئی ہیں۔