ملک کو اشتہار نہیں ویکسین کی ضرورت: منیش سسودیا کا مرکز پر طنز

,

   

دہلی میں کورونا کو لے کر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا سے بچنے کا سب سے درست علاج ویکسین ہے ، بہت سارے ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اپنے لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹیکہ لگایا اور خود کو ماسک فری قرار دیا۔ بہت سارے ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین بنائی ، دوسرے ممالک سے خریدی ، بہت سے ممالک اس کی مثال ہیں کہ اگر مرکزی قیادت چاہے تو نہ صرف پورے ملک کو ویکسین سے بچایا جاسکتا ہے ، بلکہ ماسک فری بھی ہوا جاسکتا ہے، لیکن ہمارے ملک میں ویکسین کا بحران ہے۔منیش سسودیا نے الزام لگایا ہے کہ مرکز اور بی جے پی ریاستوں نے ملک بھر میں اشتہار دیا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ویکسین نہیں ہے ، لیکن اس ویکسین کے اشتہار ہیں ، اگر ویکسین میں اتنا پیسہ لگایا ہوتا تو ہر ایک کو یہ ویکسین مل جاتی۔ میں مرکز سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کو اشتہار نہیں، ویکسین کی ضرورت ہے۔