ملک کے اہم مجاہدین آزادی کو کانگریس کا خراج

   

حیدرآباد۔/17 اگسٹ، (سیاست نیوز) آزادی کی 75 سالہ تقاریب کے دوران مجاہدین آزادی کو مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے نظرانداز کرنے کی شکایت کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے آج حیدرآباد میں 8 مختلف مجاہدین آزادی کے مجسموں کے پاس پہنچ کر خراج پیش کیا۔ وی ہنمنت راؤ کی قیادت میں کانگریس قائدین ریالی کی شکل میں روانہ ہوئے جن میں سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری، انجن کمار یادو، مہیش کمار گوڑ، ایم کودنڈا ریڈی، جی نرنجن، محمد فیروز خاں، عظمیٰ شاکر، واجد حسین، راشد خاں اور دیگر قائدین شامل تھے۔ قائدین کا یہ قافلہ سب سے پہلے سکندرآباد میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج پیش کیا۔ وہاں سے ٹینک بنڈ پر الوری سیتا راما راجو، عابڈز پر پنڈت جواہر لال نہرو، اسمبلی کے روبرو سردار ولبھ بھائی پٹیل، اسمبلی کے قریب پرکاشم پنتلو، نیکلس روڈ پر اندراگاندھی، کوٹھی پر طرہ باز خاں اور چادر گھاٹ پر ڈاکٹر راجندر پرساد کے مجسموں پر پھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ہنمنت راؤ نے الزام عائد کیا کہ جشن آزادی تقاریب میں مجاہدین آزادی کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ر