ممبئی: ایک آٹو ڈرائیور نے رات کے وقت چہل قدمی کرنے والی ایک 19سالہ لڑکی کے سامنے انتہائی قبیح حرکت کی۔ جس کی وجہ سے لڑکیوں کو انتہائی شرمندگی اٹھانی پڑی او راسی وقت ان لڑکیوں نے اس کی اس حرکت کی اطلاع ممبئی پولیس کو ٹوئٹر کے ذریعہ دیدی۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ رات قریب بارہ بجے میں ہیرا نندنی گراؤنڈ میں چہل قدمی کررہی تھی۔ میں وہاں موجود اے ٹی ایم کی سیڑھیو ں پر بیٹھ گئی۔ اتنے میں میری نظر ایک آٹو والے پر پڑی جو مجھے دیکھ رہا تھا۔
اس کے وہ مشت زنی کرنے لگا۔ لڑکی نے بتایا کہ میں 2005ء سے ممبئی میں قیام پذیر ہوں۔ لیکن اس طرح کا واقعہ میرے ساتھ آج سے پہلے کبھی نہیں آیا۔ پولیس نے آفیسر نے بتایا کہ یہی بہت ہی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ ہم اس معاملہ میں جانچ کررہے ہیں۔ او رآٹو ڈرائیور کو پکڑنے کیلئے ہم نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔