ممبئی: جبری وصولی کیس میں دو پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد

   

ممبئی: ممبئی کی ایک سیشن عدالت نے جمعرات کو دو پولیس اہلکاروں، انسپکٹر نند کمار گوپال اور آشا کورکے کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ دونوں کو 8 نومبر کو جبری وصولی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ مجسٹریٹ عدالت نے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کئے جانے کے بعد دونوں نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ایک ڈیولپر شیام سندر اگروال نے یہاں کے میرین ڈرائیو پولیس اسٹیشن میں دو پولیس انسپکٹرز کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس میں ان سے جبری وصولی کا الزام لگائے ہوئے شکایت درج کرائی گئی تھی۔شکایت کے مطابق، اس وقت کے پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور گوپال اور کورکے سمیت پانچ دیگر پولیس اہلکاروں نے دو شہریوں کے ساتھ مل کر ڈیولپر اگروال کو گرفتار نہ کرنے کے عوض ان سے رقم وصول کی تھی۔دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف خصوصی الزام میں شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ انہوں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 50 لاکھ روپے وصول کرنے کی کوشش کی تھی۔