دیگلور/28 نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور میں یوم شہیدان 26 نومبرکو ممبئی میں ہوئے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے سینیئر انسپکٹر پولیس ہیمنت کرکرے و دیگر جوانوں کو کیپٹن عبدالحمید ویلفر سوسائٹی دیگلور کیجانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس جلسے کی صدارت سابق صدر بلدیہ موگلاجی شرشٹوارنے کی تمہیدی تقریر میں صدر کمیٹی ایڈوکیٹ قاضی سید تحسین علی نے کہا کہ ہمارا ملک امن و آمان کا و گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے یہاں پر کسی بھی فسطائی طاقتوں کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ہم ہی نہیں تمام دیش واسی ہم وطن مذمت کرتے ہیں اور ہم اس سنگین واردات میں شہید ہونے والے سینیئر پولیس انسپکٹر ہیمنت کرکرے جنہوں نے جس بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دی پورے دیش کو اور تمام دنیا کو فخر ہے۔جب جب ہمارے دیش پہ آفت آتی ہے ہمارے دیش کا امن پسند ہندو مسلم، سیکھ اور عیسائی، ہم ساتھ مل کر ایسے فسطائی طاقتوں کا مقابلہ کریں گے۔اس موقع پر کسان سنگھٹنا کے تعلقہ صدر کیلاشگے نے کہا کہ یہاں پر دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرزاق ، ایڈوکیٹ معز الدین انعامدار، اجئے وانکھیڑے، شیخ رؤف بھائی، منوج توٹاوار، ارشاد پٹیل سید عرفات دیگلور ، محمد محسن ودیگر اراکین کمیٹی وہ شہریان کثیر تعداد میں موجود تھے۔