اگرتلہ : بانس کے شعبہ میں کام کرنے والے نامور سائنسداں اورفاریسٹ ریسرچ سنٹر (ایف آر سی ایل آئی) کے ڈاکٹر پون کے ۔ کوشک کورونا۔19 کی وجہ سے پیر کی شام نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ڈاکٹر کوشک 52 سال کے تھے اور ان کے پسماندگان میں بزرگ والدین ، بیوی ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔مدھیہ پردیش کے رہنے والے ڈاکٹر کوشک گزشتہ 15 سالوں سے تری پورہ میں کام کر رہے تھے ۔ انہوں نے خاص طور پر ریاست کے قبائلی علاقوں میں بانس پر مبنی صنعتوں اور روزی و روٹی کے کمانے میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔ڈاکٹر کوشک نے تریپورہ میں بڑی تعداد میں بانس پر مبنی انوویشن کا آغاز کیا۔
2016 میں انہوں نے بانس سے بنی پانی کی بوتل بنائی جو ان کی اختراع تھی۔ گذشتہ سال وزیر اعلی ویپلو کمار دیو نے گرین ری ہیبلٹیشن انیشی ایٹو کی تیاری کو فروغ دینے پر اس بوتل نے بالی ووڈ سپر اسٹار روینہ ٹنڈن کی توجہ بھی اس طرف راغب کی تھی۔ڈاکٹر کوشک کی کاوشوں سے کاریگروں نے ایف آر سی ایل کے تحت ویلیو ایڈیشن ورک کے ایک حصے کے طور پر مصنوعات تیار کیں۔ مرکزی حکومت نے پلاسٹک پر مکمل پابندی عائد کرنے کے بعد بانس اور گنے کے ترقیاتی انسٹی ٹیوٹ (بی سی ڈی آئی) نے بانس کی انوکھی بوتل کو تجارتی مقصد کے لئے ڈیزائن کیا تھا۔وہ دو ہفتے قبل وہ اپنے کووڈ سے متاثرہ والدین سے ملنے کے لئے اپنے آبائی شہر گئے ہوئے تھے ، جس کے بعد انہیں بھی کورونا انفکشن ہوگیا۔ انہیں علاج کے لئے آگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (اے جی ایم سی) میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔ بخار ، سانس لینے میں تکلیف اور دیگر مسائل کی وجہ سے انہیں تین دن قبل یہاں کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔