ممتا بنرجی نے ایک ریلی میں بیان کرنے ہوئے کہا کہ مودی بابو ایکسپائر ہو چکے ہیں اور وہ مجھ سے ڈر چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بنگال میں جیتنے کے خواب دیکھنا بند کریں یہا ں جیت حاصل کرنا بی جے پی کے لئے آسان نہیں ہیں ۔بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے کہ انکے پاس ہر چیز روپئے پیسے سے طئی کئے جاتے ہیں، پیسہ دے کر لوگوں کو خریدا جاتا ہے مگر بنگال کی عوام سمجھ دار ہے ۔
یہ لوگ موسمی کیڑے ہیں مگر ہم پورے پانچ سال عوام کے درمیان رہتے ہیں ۔ بی جے پی کے سنئیر لیڈران کو کنارہ کش کرنے کے تعلق سے کہا کہ جب مودی بھی اقتدار میں نہیں ہونگے تو تمھارے ساتھ بھی ایسا معاملہ کیا جائے گا ، بی جے پی پورے ملک میں فساد کر کے مختلف مذہبی لوگوں میں اپس میں لڑا کر ملک میں ایک جنگ کا ماحول پیداکرنا چاہتی ہے ۔
انہوں نے این آر سی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کیا آپ ہندوستانیوں کو انکے ملک سے باہر نکالیں گے ، شہریت ترمیمی بل کس کے لئے ہیں اور خاص کر ایک مذ ہب کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے ، پورا ملک جھلس رہا ہے مگر یہ لوگ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے یہ لوگ طرح طرح کے حربہ استعمال کر رہی ہے ۔
( سیاست نیوز)
#BJP hatao, desh bachao
Slogans at @MamataOfficial's rally at Falakata pic.twitter.com/Rbhqq2wOYy
— All India Trinamool Congress (@AITCofficial) April 7, 2019