نئی دہلی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی سیکورٹی میں کوتاہی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جنوبی کولکتہ کے کالی گھاٹ علاقے میں واقع ممتا بنرجی کی رہائش گاہ میں ایک نامعلوم شخص گھس گیا۔ اتوار کو اس شخص کو سکیورٹی کے عملہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ شخص دیوارپھاند کر چیف منسٹر ممتابنرجی کی رہائش گاہ میں داخل ہوا تھا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ اس شخص کے چیف منسٹرکی قیامگاہ میں دیوار پھاندنے کے پیچھے کیا اغراض و مقاصد تھے۔ مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے۔اس واقعہ کے بعد سیکوریٹی کو مزید چوکس کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقہ میں پٹرولیم میں تیزی پیدا کردی گئی ہے۔