ایسے وقت میں یہ دعوی کیاجارہا ہے جب کجریوال نے چہارشنبہ کیر وز ای ڈی کے جاری کردہ تیسرے سمن کو نظر انداز کردیا ہے۔
نئی دہلی۔دہلی کے وزراء آتشی اور سوربھ بھردواج نے چہارشنبہ کے روز دیر گئے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعوی کیاہے کہ ڈائرکٹوریٹ ااف انفورسمنٹ (ای ڈی) ممکن ہے کہ اے اے پی کے قومی کنونیر او ردہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کو گرفتار کرلے۔
کجریوال نے دہلی آبکاری پالیسی کیس کے ضمن میں چہارشنبہ کیر وز ایجنسی کے سمن کو نظر انداز کردیاتھا۔
سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پہنچ کر اے اے پی لیڈر اور دہلی کے وزیر قانون اور پی ڈبلیو ڈی منسر آتشی نے کہاکہ ”اس میں خبر آرہی ہے کہ ای ڈی اروند کجریوال کے گھر پر دھاوی کرنے جارہی ہے۔ گرفتاری ممکن ہے“۔
آتشی کے پوسٹ کے کچھ منٹوں بعد دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے بھی ایکس پر پوسٹ کیا‘ ای ڈی کی جانب سے کجریوال کی گرفتاری کے متعلق قیاس آرئیاں کیں۔ بھردواج نے لکھا کہ ”ایس سنا جارہا ہے کہ ای ڈی چیف منسٹر کجریوال کے گھر پہنچ کر انہیں گرفتار کریگی“.۔
ایسے وقت میں یہ دعوی کیاجارہا ہے جب کجریوال نے چہارشنبہ کیر وز ای ڈی کے جاری کردہ تیسرے سمن کو نظر انداز کردیا ہے۔
ای ڈی نے پچھلے سال 22ڈسمبر کے روز چیف منسٹر کجریوال کو تیسری مرتبہ سمن مبینہ دہلی شراب اسکام کیس میں سمن بھیجا اور ان سے کہاتھا کہ وہ ایجنسی کے روبرو3جنوری کے روز پیش ہوں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق‘ کجریوال نے ای ڈی کواپنے جواب میں تحقیقات سے مکمل تعاون کرنے کے تیار ی کا اظہار کیامگر نوٹس کو”غیر قانونی“ قراردیتے ہوئے سمن کی تاریخ پر حاضر ہونے سے انکار کردیاتھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق کجریوال نے 2024لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی تیاروں سے انہیں روکنے کے ایک اقدام کے طور پر نوٹس کے وقت پر سوال کھڑا کئے۔
چیف منسٹر دہلی کو پہلی مرتبہ ایجنسی 2نومبر کو طلب کیاتھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے اورالزام لگایاکہ نوٹس”مبہم‘ حوصلہ افزااورقانون کی نظر میں غیر مستحکم‘‘ ہے۔
انہوں نے مزید الزام عائد کیاکہ مذکورہ سمن سیاسی طور پر متحرک معلوم ہوتا ہے اورغیرمعمولی تحفظات کے لئے جاری کیاگیا ہے۔دریں اثناء اے اے پی نے 2024لوک سبھا انتخابات سے عین قبل نوٹس کے وقت پر بھی سوال اٹھایاہے۔