منافع بخش کاشتکاری کیلئے کسانوں کی رہنمائی کریں

   

زرعی عہدیداروں سے وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی خواہش ‘ سدی پیٹ میں رعیتومترا ایپ کا افتتاح

سدی پیٹ ۔17نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی اور ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی جانب سے سدی پیٹ میں کسانوں کی سہولت کے لئے رعیتو مترا ایپ کا افتتاح کیا گیا ۔اس موقع پر ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے پروگرام میںحاضر کسانوں اور عہدیداروں سے مخاطب ہوئے تے ہوئے کہاکہ ریاست بھر میں پہلی مرتبہ سدی پیٹ ضلع میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے لئے رعیتو مترا ایپ کا اتعارف کروایا گیا ۔ کسانوں کو تکنیکی معلومات ‘ مشورے ‘ زرعی اسکیمات سبسیڈی وغیرہ کو زرعی عہدیدار رعیتو مترا ایپ میں ڈاٹا شامل کرنے کسانوں کو وقتا فوقتاً معلومات فراہم کرتے ہیں ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے بات کرتے ہوئے کسانوں کے لئے سدی پیٹ میں رعیتو مترا ایب کا تعارف کروانا کافی مسرت کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس کسانوں کی حکومت ہے اور چیف منسٹر کے سی آر خود بھی ایک کسان ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی خدمات کے لئے ہر دو دیہات کے لئے ایک زرعی عہدیدار کا تقرر کیا گیا ۔ ہریش راؤ نے زرعی عہدیداروں کو محنت سے کام کرنے اور حکومت کو عوام کی بہتر خدمات کرنے کے لئے تعاون کرنے کے لئے کہا ۔ انہوں نے کسانوں کو منافع بخش کاشتکاری کا مشورہ دینے کے لئے زرعی عہدیداروں سے اپیل کی ۔ قبل ازیں سدی پیٹ کے مختلف گرام پنچایتوں کے لئے کسانوں میں 117 ٹریکٹر وزیر زراعت نرنجن ریڈی اور وزیر خزانہ ہریش راؤ کے ہاتھوں تقسیم عمل آواری ہوئی ۔ اس طرح 30 روزہ دیہی ایکشن پلان پر سدی پیٹ رنحیا لون میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ہریش راؤ نے سدی پیٹ عوامی نمائندے اور عہدیداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ صاف صفائی اور دیگر خدمات میں محنت سے کام کرتے ہوئے سدی پیٹ ضلع کو تلنگانہ بھر میں سرفہرست لانے کے لئے کہا ۔ بعدازاں وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں سدی پیٹ ماڈل رعیتو بازار کا معائنہ کیا اور یہاں پر تروتازہ ترکاری فروخت کرنے پر خوشی اظہار کرتے ہوئے اپنے لئے 60 روپئے کی ترکاری خریدی اور وہیں سدی پیٹ انٹی گریڈیٹ مارکٹ کا بھی مشاہدہ کرتے ہوئے بیان پر 1000 روپئے سے مرل مچھلی خریدی۔ اس پروگرام میں دوباک رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی ‘ حسن آباد رکن اسمبلی ستیش کمار ‘ اور ضلع پریشد چیرمین روجا شرما کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے ۔