منشیات کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی میں بیداری رن کا اہتمام

   

حیدرآباد19مارچ(یو این آئی) عثمانیہ یونیورسٹی میں منشیات کو نہ کہیںکے موضوع پر بیشتر طلبا یونینوں کی جانب سے بیداری رن کا اہتمام کیاگیا۔بھگت سنگھ یوتھ فیڈریشن و یوتھ سرویسس تلنگانہ کے اشتراک سے یہ رن منعقد کی گئی جس میں طلبا و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ منشیات جیسی لعنت سے دور رہیں۔انہوں نے بیداری کی ضرورت پر زوردیااور نعرے بھی لگائے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذمہ داروں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات، سگریٹ وغیرہ سے دوررہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ان کی زندگی خراب ہوگی اور نوجوانوں کو اس لعنت سے دور رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل تابناک رہے۔