اندور۔مذکورہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے جمعرات کے روز کامیڈین منوری فاروقی اور ان کے ساتھی ملزم نالینی یادوکی درخواست ضمانت مستر د کردی ہے جس کو اندور میں ایک کامیڈی شو کے دوران مذہبی جذبات کومجروح کرنے کے الزام میں 2جنوری کے روز گرفتار کرلیاگیاتھا۔
جسٹس روہت آریہ کی ایک رکنی بنچ نے کہاکہ”ضمانت جاری کرنے کے لئے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیاہے“۔مذکورہ عدالت نے یہ کہاکہ ترجیح کی بنیاد پر تبصرہ نہیں کیاجارہا ہے کیونکہ اس کیس کی تحقیقات ہنوز جاری ہے۔
تاہم اب تک اکٹھا کئے گئے شواہدجرم کو ثابت کرنے کی اہمیت پر تجویز کرتے ہیں
آرڈر میں مذکورہ جج نے مانا ہے
اب تک جمع کئے گئے شواہد /مواد اس بات کی تجویز پیش کرتے ہیں کہ اسٹانڈ آپ کامیڈی کا ایک عوامی پروگرام عوامی مقام پر کمرشیل خطو ط پر ہے‘جو درخواست گذاروں نے کیا ہے وہ جان بوجھ کر ہندوستانیوں شہریوں کے ایک طبقے کے مذہبی جذبات کومجروح کرنے کاکام کیاہے۔
اس کے علاوہ مذکورہ عدالت نے ضمانتوں کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے یہ محسوس کیاہے کہ ”شکایت کنندگان کے وکیل کو ایک بات سمجھنے پر خاص زور بھی دیاجارہا ہے کہ
دیگر ساتھی ملزم افراد کی کی درخواستیں جنھوں نے مبینہ طورپر ہندودیوی دتاؤں کے خلاف جان بوجھ کر پچھلے 18مہینوں میں سوشیل میڈیا پر بھدے لطیفہ بنائے ہیں‘ بھگوان شری رام اور دیوی سیتا جس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچی ہے۔
باوجود اسکے ک متعدد سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر اس کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے۔ اس کے برعکس اس میں سے کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں ہے“