منوگوڑ حلقہ کا ضمنی چناؤ آزا د امیدوار کا پرچہ نامزدگی داخل

   

حیدرآباد ۔7 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) منوگوڑ اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا آج پہلا دن تھا ۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق آج ایک آزاد امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ایم وینکٹ ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی آزاد امیدوار کے طور پر داخل کیا ہے۔ واضح رہے کہ ضمنی چناؤ کیلئے آج اعلامیہ جاری کیا گیا اور 14 اکتوبر تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 15 اکتوبر کو جانچ ہوگی جبکہ 17 اکتوبر تک نام واپس لینے کی مہلت ہے۔ رائے دہی 3 نومبر کو ہوگی جبکہ 6 نومبر کو نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔آج ہی ٹی آر ایس نے بھی حلقہ منوگوڑ سے اپنے امیدوار کے طور پر کے پربھاکر ریڈی کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ ر