حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) منوگوڑ ضمنی چناؤ کیلئے 130 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کے 199 سیٹس داخل کئے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اکٹوبر تھی۔ سیاسی جماعتوں ٹی آر ایس، بی جے پی، کانگریس، ٹی جے ایس، بی ایس پی اور دوسرے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ تاہم پولیس نے چرلہ گوڑم، کسٹارایا پلی مواضعات کے زمین سے بیدخل ہونے والوں کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا۔ زمین سے بیدخل ہونے والے تقریباً 50 افراد ان کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے چندور تحصیلدار آفس پہنچے تھے۔ تاہم پولیس نے انہیں تحصیلدار آفس میں داخل ہونے نہیں دیا۔ پولیس اور ان کے درمیان لفظی تکرار ہوئی۔ تاہم پولیس نے زمین سے محروم ہونے والے چند افراد کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اجازت دی۔ دوسری طرف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی ان کے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ یوگا تلبسی پارٹی کے امیدوار کے علاوہ بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کئے۔