منوگوڑ چناؤ کیلئے بائیں بازو کے ساتھ مشترکہ مہم

   

وزیر برقی جگدیش ریڈی کی کمیونسٹ قائدین سے ملاقات
حیدرآباد ۔6 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) منو گوڑ ضمنی چناؤ کی انتخابی مہم کے ضمن میں وزیر برقی جگدیش ریڈی نے سی پی آئی اور سی پی ایم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ دونوں پارٹیوں نے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی مہم مشترکہ طور پر چلائی جائیگی ۔ ٹی آر ایس امیدوار کو بھاری اکثریت سے منتخب کرانے سی پی آئی اور سی پی ایم نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں سابق ارکان اسمبلی جے رنگا ریڈی ، پی وینکٹ ریڈی ، یادگیری راؤ ، سی پی ایم نلگنڈہ و بھونگیر سکریٹریز سدھاکر ریڈی ، محمد جہانگیر۔ سی پی آئی کے نلگنڈہ اور بھونگیر کے سکریٹریز ایم ستیم اور جی سری راملو نے شرکت کی ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے انچارج متحدہ ضلع نلگنڈہ ٹی رویندر راؤ رکن کونسل اور رکن اسمبلی بھوپال ریڈی اجلاس شریک تھے۔ ر