منوگوڑ کی فہرست رائے دہندگان پر ہائی کورٹ میں آج سماعت

   

حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے نلگنڈہ ضلع کے منوگوڑ اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور الزام عائد کیا کہ ووٹر لسٹ میں لمحہ آخر میں نام شامل کئے گئے۔ 13 اکٹوبر کو اس پرسماعت ہوگی۔ اس حلقہ میں ضمنی چناؤ 3 نومبر کو ہے۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا کہ لمحہ آخر میں25 ہزار نئے نام شامل کرائے گئے ہیں ۔ ر
بی جے پی نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن کو 31 جولائی 2022 تک کی ووٹر لسٹ کے مطابق چناؤ منعقد کرنے کی ہدایت دیں۔ منوگوڑ اور چنڈور منڈلوں میں گذشتہ سات ماہ کے دوران 1474 درخواستیں داخل کی گئیں لیکن گذشتہ دو ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 25 ہزار ہوچکی ہے۔ ر