منکی پاکس کی تشخیص کرنے والا ڈاکٹر 2024 ء کی سائنسی شخصیات میں شامل

   

جنیوا : منکی پاکس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر کو 2024 ء کی سائنسی شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔ رواں سال کے آغاز میں منکی پاکس وسطی افریقہ سے دنیا کے دیگر خطوں میں پھیلنا شروع ہوا تھا،جس سے سینکڑوںافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا کو نیچر سوسائٹی نے 2024 ء کی ٹاپ 10 سائنسی شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے کیوں انہوں نے ہی سب سے پہلے منکی پاکس کے بارے میں الرٹ جاری کیا تھا۔ ڈاکٹر پلاسائڈ امبالا ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایومیڈیکل ریسرچ میں وبائی امراض کے ماہر ہیں۔