ہندوتوا تنظیموں وشواہند و پریشد او ربجرنگ دل کے ممبرس نے منگلور کے ایک میلہ میں ایک پوسٹرلگاتے ہوئے ہندوؤں سے استفسار کررہے ہیں کہ وہ کسی دوسری مذہب کے وینڈرس سے تجارت میں شامل نہ ہوں۔
مذکورہ پوسٹر میں ہندوؤں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تہواروں اور میلوں اور عوامی پروگراموں کے دوران دوسرے عقیدہ کے لوگوں سے خریدی نہ کریں۔
ہندو دوکاندارو ں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنی دوکانوں کے سامنے بھگوا جھنڈا لہرائیں تاکہ دیگر میں ان کی شناخت ہوسکے۔
مذکورہ جہاں پر لگا ہے وہاں پر لگائے پوسٹر میں لکھا ہے کہ وہ مذکورہ میدان صرف ان لوگوں کے لئے ہی کھلا ہے جو ہندو دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے ہیں اور ان لوگوں کے لئے نہیں ہے ان کے ہندو بھگوانوں کا مذاق اڑاتے اور ان کی اہمیت کو کم کرتے ہیں۔
پیر کے روز اس میلہ سے ایک ویڈیو منظرعام پر آیاہے‘ہر دوکان کے سامنے ایک بھگوا پرچم لگایاگیاہے۔
جیسے جیسے ریاستی انتخابات قریب آرہے ہیں ملک میں فرقہ واریت میں اضافہ ہوتا دیکھائی دے رہا ہے جوشر پسندوں اور ایسی تنظیموں کی جانب سے کوشش کا حصہ ہے
جو ملک میں دو طبقات کے درمیان میں کشیدگی پیدا کرتے ہوئے امن کو درہم برہم کرنے کاکام کررہے ہیں تاکہ چند ایک سیاسی پارٹیوں کو اس کا فائدہ ہوسکے اور ایک مخصوص کمیونٹی کے ووٹ انہیں مل سکیں