منگوڑ میں تائید کیلئے کانگریس قائدین کی کودنڈا رام سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔16۔اگست (سیاست نیوز) منگوڑ اسمبلی حلقہ میں تائید حاصل کرنے کے لئے کانگریس قائدین نے آج تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام سے ملاقات کی۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ ، نائب صدر ملو روی ، نریندر ریڈی ، وجئے راما راؤ اور ای انیل نے کودنڈا رام سے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور منگوڑ میں تائید کی اپیل کی۔ مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ جب کبھی بھی ضمنی انتخابات آئے کانگریس نے پر وفیسر کودنڈارام سے تائید کی اپیل کی۔ کودنڈا رام نے کانگریس قائدین کو تیقن دیا کہ وہ پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔ کانگریس کی جانب سے دیگر چھوٹی اپوزیشن جماعتوں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کودنڈا رام کی بی جے پی میں شمولیت کی اطلاعات گشت کر رہی تھی۔ تاہم کودنڈا رام نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی فون پر پروفیسر کودنڈا رام سے بات چیت کرچکے ہیں۔ر