نئی دہلی : منیش چوہان کو آج پرتگال کیلئے ہندوستان کا اگلا سفیر مقرر کیاگیا ہے ۔ 1994 ء بیاچ کے آئی ایف ایس آفیسر چوہان موجودہ طور پر وزارت امور خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہیں پرتگال میں ہندوستانی سفیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ عنقریب اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔