حیدرآباد /6 مئی سیاست نیوز ) سینئیر کانگریس قائد اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر آئیر 7 مئی کو شہر میں جمہوریت اور غیر مرکوزیت پر مخاطب کریں گے ۔ جئے پال ریڈی میموریل فاونڈیشن کے زیر اہتمام یہ لکچر شام 6 بجے گروسوامی سنٹر ، چوتھی منزل نارتھ اسٹار اے ایم جی پلازا ، روبرو سینٹ جانچ چرچ ویسٹ ماریڈ پلی ، میں منعقد ہوگا ۔