منی پور پولیس ایف ائی آر کے خلاف ایڈیٹرس گلڈآف انڈیاکی درخواست پر سنوائی کے لئے سپریم کورٹ کی رضامندی

,

   

Ferty9 Clinic

انہوں نے پچھلے ماہ منی پور کا دورہ کیا تھاتاکہ نسلی تشدد کی میڈیا رپورٹس اور حالات کے پہلوؤں کا مطالعہ کیاجاسکے۔


نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روزایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا(ای جی ائی)کے صدر اور تین ایڈیٹرس کی طرف سے منی پور میں نسلی تنازعہ پر ”متعصبانہ او رحقیقت سے دور“رپورٹ جاری کرنے کے لئے منی پور پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف ائی آر کو چیلنج کرنے والی تحریری درخواست پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

مذکورہ ایف ائی آر ای جی ائی کے صدر‘ او رتین ایڈیٹران سیما گوہا‘ بھارت بھوشن اور سنجے کپور کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے۔

مذکورہ چاروں نے پچھلے ماہ منی پور کا دورہ کیا تھاتاکہ نسلی تشدد کی میڈیا رپورٹس اور حالات کے پہلوؤں کا مطالعہ کیاجاسکے۔