منی پور کو اب بھی مودی کا انتظار: کھرگے

   

نئی دہلی : کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ منی پور تقریبا ڈیڑھ سال سے بحران کا شکار ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی وہاں جا کر لوگوں سے نہیں ملے ، حالانکہ منی پور کے لوگ اب بھی مودی کا انتظار کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو ایک سال قبل منی پور سے اسی دن شروع ہوئی تھی، کھرگے نے منگل کو کہا کہ وہاں کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش میں راہول گاندھی نے منی پور میں اپنی یاترا شروع کی تھی۔ ایک سال پہلے میں نے وہاں سے اپنی یاترا شروع کی تھی لیکن وہاں کے لوگ اب بھی پریشانی میں ہیں اور مودی سے حل کے منتظر ہیں۔