قانو ن سازوں نے وزیر دفاع پر زوردیاکہ وہ عسکریت پسندوں کوان کے مقررکردہ کیمپوں میں واپس لانے کے لئے اقدامات کریں۔
نئی دہلی/امپال۔منی پور کے اراکین اسمبلی او روزراء پر مشتمل ایک وفد نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دہلی میں ملاقات کی اور مانگ کی کہ تین کوکی عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ ہوئے اپریشن کی منسوخی (ایس او او) معاہدے سے فور ی دستبرداری اختیار کریں۔
وزیر دفاع کو 23ممبر کے وفد جو بی جے پی کے وزرا ء‘ اراکین اسمبلی اور اس کی اتحادی نیشنل پیپلز پارٹی(این پی پی)کے 23رکنی وفد جس کی قیادت اسمبلی اسپیکر تھوک چوم ستیا برتا سنگھ کررہے تھے نے وزیر دفاع کو نسلی تشدد سے متاثرہ منی کے زمینی حالات سے واقف کروایا۔
بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی جو وفد کا حصہ تھے‘ نے فون پر کہاکہ منی پور میں حالات معمول پر لانے‘ امن بحال کرنے اور تشد د کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا وزیر دفاع پر زوردیاگیا ہے۔
مذکورہ رکن اسمبلی نے نام ظاہر کرنے کی بناء پر بتایاکہ”ہم نے سنگھ پر زوردیا کہ وہ جاری تشد د کو ختم کرکے او رریاست کی علاقائی سالمیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھ کر ریاست میں پرامن ماحول کو بحال کریں۔
ہم نے ایس ا و او معاہدے کے زمینی اصولوں کی ؎خلاف ورزی کرنے پر باغی گروپوں کے خلاف سخت کارو ائی کا بھی مطالبہ کیا“۔قانو ن سازوں نے وزیر دفاع پر زوردیاکہ وہ عسکریت پسندوں کوان کے مقررکردہ کیمپوں میں واپس لانے کے لئے اقدامات کریں۔
مشکل حالات کا شکار منی سے وزراء‘ اراکین اسمبلی‘ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین‘ دانشوار‘ ماہرین تعلیم اور ثقافتی شخصیات صدر جمہوریہ دروپڈی مارمو‘ وزیراعظم نریندر مودی‘ ہوم منسٹر امیت شاہ او ردیگر مرکزی قائدین سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچ رہے ہیں۔
سابق چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر اوکار ایبوڈی سنگھ کی قیادت میں پچھلی جمعرات کے روز کانگریس اراکین اسمبلی کا ایک وفد وزیراعظم سے ملاقات کے لئے آیاتھا مگر اب تک وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت انہیں نہیں ملی ہے۔
منی پور کے حالات سے واقف کروانے کے لئے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقا ت کی کوشش ممتاز تھیٹر شخصیت رتن تھیام کی قیادت میں دانشوروں‘ ادبی اور ثقافتی شخصیات پر مشتمل ایک 12رکنی ٹیم مصروف ہے۔