من موہن سنگھ کی ساتھی چیف منسٹروں سے تبادلہ خیال

,

   

کانگریس کے چیف منسٹر وں نے کہاکہ شدید بحران کا شکار زراعت مارکٹنگ میں اصلاحات کے ذریعہ ایک موثر حمایتی نظام کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی۔ کانگریس کے چیف منسٹروں نے ہفتہ کے روزملک بھر کے کسانوں کو درپیش مارکٹنگ اور زراعی پیدوار پر درکار مدد کے لئے مرکز کی جانب سے بہتر پیشکش کی ضرورت پر زوردیا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی دوسری معیاد کے لئے جیت کے بعد منعقدہ نیتی آیوگ کے پہلے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کانگریس کے چیف منسٹروں نے کہاکہ کانگریس کے چیف منسٹر وں نے کہاکہ شدید بحران کا شکار زراعت مارکٹنگ میں اصلاحات کے ذریعہ ایک موثر حمایتی نظام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے قبائیلی علاقوں میں وسائل کے بے رحمانہ استحصال کو فروغ دینے کے بجائے حساس پلان کی بھی مانگ کی ہے‘۔

نیتی آیوگ کے اجلاس سے قبل کانگریس کے چیف منسٹروں کے ساتھ سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا بھی اجلاس ہوا تھا۔ کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کے علاوہ کانگریس کے چیف منسٹر وں نے من موہن سنگھ کی جانب سے منعقد اجلاس میں شرکت کی‘ جس کا مقصد الائنس کے ساتھ سنجیدگی اور آپسی اتفاق کا مظاہرہ کرنا تھا۔

حالانکہ کے پہنچاب کے چیف منسٹر خرابی صحت کی وجہہ سے نہیں آئے‘ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ چھتیس گڑ اور پانڈیچری کے چیف منسٹر نے اپنے ریاستوں کے مسائل‘ امکانی حل اور وزیراعظم کی جانب سے پہل کی گئی پالیسیوں پر بات کی۔

من موہن سنگھ نے نیتی آیوگ کے اجلاس میں جن مسائل کو اٹھانا ہے اس پر روشنی ڈالی۔

سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے زراعی بحران‘ ندیوں اور واٹر باڈیز‘ فارسٹ ایکٹ میں ترمیم‘ بے گھر قبائیلیوں کی بازآبادکاری اور نکسلائٹ سے متاثر ہ علاقوں میں سرمایہ کاری لانے کے مسائل کو اجاگر کرنے پر زوردیا۔

اس کے علاوہ چیف منسٹروں نے ریاست کے مخصوص مسائل بھی اٹھائے