حیدرآباد: رچہ کنڈہ اور سائبر آباد پولیس نے آج آٹھ نوجوانوں کو موبائیل فون چھیننے کے جرم میں گرفتار کرلیا ہے ۔ ان میں سے تین نابالغ لڑکے بتائے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے چار موٹر سیکلیں اور ۳۴؍ موبائیل فونس ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس نے یہ کارروائی ا س وقت انجام دیں جب مٹو گوڑہ میں گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین زیادہ ان لوگوں کو نشانہ بناتے تھے جو راستہ میں فون پر بات کرلیتے ہوئے جاتے ہیں ۔
بعد ازاں وہ لوگ ان موبائیلس کو قلیل قیمت میں فروخت کردیتے ہیں ۔