مودی اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر صحافی سمیت دو کے خلاف مقدمہ درج

,

   

اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ کے چوبیا تھانے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر ایک نوجوان اور نامعلوم صحافی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اٹاوہ کے ایس ایس پی جے پرکاش سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اٹاوہ پولیس نے وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوٹس لیا ہے۔ تھانہ چوبیہ پولیس نے اس معاملے میں نامزد نوجوان اور نامعلوم صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی اور اب مبینہ صحافی کی تلاش کر رہی ہے۔ اٹاوہ میں جب وزیر اعظم اور یوگی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر مشتمل ویڈیو وائرل ہوا تو پولس افسران نے اس کا نوٹس لیا۔ پولیس نے انٹرنیٹ میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے والے شخص کی شناخت کرکے کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ چوبیا تھانہ علاقہ کے گاؤں بھدامائی کے رہنے والے انکش یادو نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔