نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کو الزام لگایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت قبائلیوں کو بااختیار بنانے کے لیے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے بنائے گئے قوانین کو کمزور کر رہی ہے اور ان کی پارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد انہیں مضبوط کرے گی۔ مہاراشٹر کے بلدھانا ضلع کے جلگاؤں جمود میں قبائلی خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ قبائلی ملک کے “پہلے مالک” ہیں اور انہیں دوسرے شہریوں کی طرح مساوی حقوق حاصل ہیں۔