مودی حکومت نے ملک کی سوچ بھی بدلی:فلم ساز سبھاش گھئی

   

ممبئی۔8؍جون(ایجنسیز): معروف فلم ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں گزشتہ 11 سالوں میں ملک میں ہونے والی وسیع تبدیلیوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف مادی ترقی کی ہے بلکہ ہم وطنوں کی سوچ اور قومی کردار کو بھی بدلنے کا کام کیا ہے۔11 سال قبل ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘کانچی’ کو یاد کرتے ہوئے سبھاش گھئی نے کہا کہ اس وقت ملک میں مایوسی کا ماحول تھا۔