مودی حکومت کا ریموٹ کنٹرول آر ایس ایس کے ہاتھ میں : ملکارجن کھرگے

   

روپئے کی قدر دن بہ دن گھٹ رہی ہے اور غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صدارتی امیدوار کی گاندھی بھون آمد
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کانگریس پارٹی صدارتی انتخاب کے امیدوار کانگریس کے سینئیر قائد ملکاارجن کھرگے نے کہا کہ مودی حکومت کا ریموٹ کنٹرول آر ایس ایس کے ہاتھ میں ہے ۔ ایک منظم سازش کے ساتھ ملک کا شیرازہ بکھر دیا جارہا ہے ۔ کانگریس ملک میں امن کو قائم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ روپئے کی قدر دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے ۔ اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے کھرگے آج خصوصی طیارے کے ذریعہ حیدرآباد پہونچے ۔ گاندھی بھون پہونچنے پر آتشبازی کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اندرا بھون میں پی سی سی ارکان کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی ، قائد مقننہ کانگریس ملو بٹی وکرامارک ، کانگریس کے سینئیر قائدین محمد علی شبیر ، اتم کمار ریڈی ، بوس راجو ، ندیم جاوید ، روہت چودھری ، وی ہنمنت راؤ ، پنالہ لکشمیا کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ بعد ازاں گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکاارجن کھرگے نے کہا کہ ملک میں کانگریس پارٹی کے جمہوری انداز میں پارٹی صدارت کے لیے انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ پارٹی کے تمام قائدین کی مدد سے وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ ابھی تک احمد آباد اور ممبئی میں وہ اپنی انتخابی مہم چلا چکے ہیں ۔ کانگریس صدر کی حیثیت سے کئی اہم قائدین نے خدمات انجام دی ہے ۔ گاندھی خاندان کے علاوہ دوسرے قائدین بھی کانگریس صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ 17 اکٹوبر کو اے آئی سی سی صدارت کے لیے انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ ملک بھر میں 9 ہزار سے زائد ووٹ ہیں اور انہیں بھر پور تائید حاصل ہورہی ہے ۔ انہوں نے نریندر مودی کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا نا اہل وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا ریموٹ کنٹرول آر ایس ایس کے پاس ہے اور وہ آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کررہے ہیں ۔ مودی حکومت کے غلط فیصلوں سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہوگیا ۔ دن بہ دن روپئے کی قدر گھٹ رہی ہے ۔ بیروزگاری اور غربت کی سطح بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیس کے ساتھ بچوں کے استعمال کرنے والے پنسل اور ربر کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ابھی تک سونیا گاندھی کی قیادت میں مودی حکمرانی کے خلاف جدوجہد کی گئی ۔ سونیا گاندھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ مودی حکومت کے خلاف جدوجہد کریں گے ۔ کے سی آر کی جانب سے قومی جماعت کے اعلان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی قومی جماعتیں ہیں مگر ملک کی کئی ریاستوں میں ان کا ایک بھی رکن اسمبلی نہیں ہے ۔ ن