Friday , October 30 2020

مودی حکومت ’کچھ خاص دوستوں‘ کی جیب بھر رہی ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کو عالمی بھوک انڈیکس 2020 کے سلسلے میں نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص دوستوں کی جیبیں بھرنے میں لگی ہے ۔جمعہ کو جاری عالمی بھوک انڈیکس 2020 کے 117ملکوں میں ہندوستان کا 94واں مقام ہے جبکہ انڈونیشیا، پاکستان ،نیپال اور بنگلہ دیش اس کے مقابلے میں کہیں بہتر مقام پر ہیں۔ راہول نے اس سلسلے میں شائع ایک گراف کو اپنے ٹویٹر پر شیئر کیا اور مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے لکھا،‘‘ہندوستان کا غریب بھوکا ہے کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص دوستوں کی جیبیں بھرنے میں لگی ہے ۔’’انڈیکس کے مطابق انڈونیشیا 70،نیپال 73، بنگلہ دیش 75 اور پاکستان 88 ویں مقام پر ہے ۔راہولگاندھی نے کل کورونا سے معیشت کو لگے جھٹکوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے ایک گرافکس شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت پرطنز کیا،‘‘بی جے پی حکومت کی ایک اور پختہ کامیابی،پاکستان اور افغانستان نے بھی ہندوستان سے بہتر ڈھنگ سے کووڈ کا مقابلہ کیا ہے ۔’’وائیناڈ سے رکن پارلیمنٹ گاندھی نے دو دن پہلے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ فی کس مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی بنیاد پر بنگلہ دیش جلد ہی ہندوستان کو پچھاڑ دے گا۔ اس میں انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعدادو شمار کا حوالہ دیا تھا۔حکومت کے ذرائع نے اس پر جواب دیتے ہوئے راہول کے دعووں کو غلط بتایا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT