نئی دہلی، 18 نومبر (یواین آئی) فلپائن کے دو دن کے دورے سے منگل کی دیر رات لوٹے وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں مرکزی وزارتی کونسل کی اہم میٹنگ کی صدارت کی اور حکومت کی اہمیت کی حامل اسکیموں اور کام کاج کا تجزیہ کیا۔ ذرائع کے مطابق یہاں بھارت منڈپم میں تین گھنٹے سے بھی زیادہ چلی میٹنگ میں وکست بھارت 2047 کو مرکز میں رکھتے ہوئے مختلف اہمیت کی حامل اسکیموں کے سبھی پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں اچھی حکمرانی، بڑی اصلاحات کے ایجنڈے ، خواتین اور نوجوانوں تک سرکاری فلاحی اسکیموں کی رسائی، نکسلزم کے خاتمے اور نشے کے خلاف ابھیان پر خصوصی بحث اور پریزینٹیشن دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کئی اہم محکموں کے وزراء کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ا