مودی کے خصوصی ایلچی کی غزہ امن سمٹ میں شرکت

   

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی ایلچی کے طور پر وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے شرم الشیخ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کی مشترکہ میزبانی میں غزہ امن چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ اطلاع وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں دی۔انہوں نے لکھا کہ ہندوستان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یہ خطے میں دیرپا امن کا باعث بنے گا۔ یہ بات چیت اور سفارت کاری کے لیے ہندوستان کے دیرینہ عزم کا عکاس ہے ۔ایک دیگر پوسٹ میں، وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ مصر کے شرم الشیخ میں غزہ امن اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی ایلچی کے طور پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔
جو سفارتی مصروفیات اور بین الاقوامی تعاون میں ایک اہم لمحہ تھا۔