موٹرکار کی ٹکر سے زخمی ڈاکٹر کی موت

   


حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ علاقہ میں زخمی خاتون ڈاکٹر فوت ہوگئی۔ ہٹ اینڈ رن کے اس معاملہ میں ملک پیٹ پولیس نے خاطی کی شناخت کرلی ہے۔ یاد رہیکہ 21 ستمبر کی رات خاتون ڈاکٹر شراوتی کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔ کار ڈرائیور نے موٹرسیکل کو ٹکر دینے کے بعد فرار اختیار کرلی تھی جس کی نقل و حرکت کا سی سی ٹی وی کے ذریعہ پتہ لگانے کے بعد پولیس نے اس کی شناخت کرلی ہے۔
شراوتی اولا بائیک کے ذریعہ ملک پیٹ علاقہ سے گذر رہی تھی ۔ اس حادثہ میں اولا بائیک کا ڈرائیور وینکٹایا بھی زخمی ہوگیا جو گذشتہ تین دن سے نمس ہاسپٹل میں زیرعلاج تھی جس نے آج آخری سانس لی۔ ع
ملک پیٹ پولیس ذرائع کے مطابق خاطی کی شناخت ابراہیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اولڈ ملک پیٹ کا ساکن بتایا گیا ہے۔